Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،ڈی ایس پی ٹریفک جاں بحق

کراچی... کراچی کے علاقے عزیزآباد میں فا ئرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک حنیف اور محافظ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 18 خول ملے ہیں۔ ڈی ایس پی فیڈرل بی ایریا سے گلشن اقبال کی طرف جا رہے تھے۔ دہشتگردوں نے تعاقب کے بعد گاڑی کو نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پرسوار تھے ۔ وزیر داخلہ سندھ نے ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ۔وزیر داخلہ سندھ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 100 دن میں ڈی ایس پی سمیت 12 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ زیادہ تر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات جمعہ کو پیش آئے۔

 

شیئر: