Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قافلہ مریدکے پہنچ گیا،عوام کی فتح ہوگی،نواز شریف

  گوجرانوالہ ...سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ ہفتے کو گوجرانوالہ سے مریدکے پہنچ گیا ۔ ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ پھو لوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ شیر آیا ،شیر آیا کے نعرے لگائے گئے۔ نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غم مت کریں، آپ کی فتح ہورہی ہے۔ جیت آپ کی ہے۔ ہا ر ان کی ہے ۔جنہوں نے پورے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ پاکستان کے اصلی مالک20 کروڑ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج مریدکے آیا ہے۔آپ نے مجھے وزیر اعظم بنا کر بھیجا تھا لیکن نکال دیا گیا کیا۔ یہ فیصلہ آپ کو قبول ہے؟۔ اگر کرپشن کی ہوتی تو کان سے پکڑ کر نکال دیتے۔ کوئی کرپشن نہیں ہوئی ۔کوئی خورد برد نہیں ہوئی پھر کس بات کی سزا دی گئی۔ دن رات عوام کی خدمت کررہا تھا ۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملنا شروع ہو گیا تھا ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کو تذلیل کرکے نکال دیا جائے کیا یہ آپ کو منظور ہے۔ خطے میں کوئی اور ملک ہے جہاں اس طرح کا مذاق ہورہا ہے۔ اس طرح کے فیصلوں سے دنیا میں ملک رسوا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں ہونے دیں گے۔ ملک میں انقلاب آنا چاہیے۔ کیا آپ تبدیلی اور انقلاب کے لئے تیار ہیں۔ کیا آپ ساتھ دوگے۔ نواز شریف بھی آپ سے وفا کرے گا اور دھوکہ نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے میں عوام کا جذبہ تبدیلی اور انقلاب کا پیش خیمہ ہے ۔ دریں اثناء لاہور میں ریلی کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔مرکزی اسٹیج تیار کرلیا گیا ۔شہر کے تمام داخلی راستے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔سابق وزیرعظم شاہدرہ چوک اور پھر داتا کمپلکس کے باہر خطاب کریں گے۔

 

شیئر: