Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین آنکھوں کے امراض سے بچیں ، ماہرین چشم

 ریاض .... ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ عازمین حج دھوپ اور گرد وغبار سے اپنی آنکھوں کی حفاظت کریں ۔ امراض چشم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان دنوں جبکہ مملکت میں موسم شدید گرم ہے براہ راست دھوپ میں نکلنے والے عازمین اور عام شہری اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گرمی اور گردو غبار آنکھوں کو شدید متاثر کر تے ہیں جس کےلئے انہیں چاہئے کہ وہ آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوتے رہیں ۔ حج سیزن میں عازمین کو اکثر آشوب چشم کا مرض لاحق ہو جاتا ہے جو ایک سے دوسرے کو بھی لگ جاتا ہے اس لئے اس بات کی خاص طور پر احتیاط برتی جائے کہ جس کو آشوب چشم ہو وہ دھوپ کا چشمہ استعمال کرے اور ٹشو پیپر سے آنکھ صاف کرے ۔ ٹھنڈے اور صاف پانی کا استعمال بھی وقتا فوقتا کرتا رہے تاکہ آنکھیں صاف رہیں ۔ آشوب چشم کا علاج مستند معالج سے کروائے اوردی گئی ادویات باقاعدگی سے استعمال کریں۔ براہ راست گرد وغبار سے بھی آنکھیں متاثر ہوتی ہیں اس لئے اس بات کا خاص اہتمام کریں کہ گردو غبار کی صورت میں چشمہ آپکے پاس ہو ۔

شیئر: