Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروشیما میں امن گھنٹی بجا کر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی دعا

ٹوکیو ۔۔۔۔۔ جاپان کے شہر ہیروشیما میں امن گھنٹی بجا کر دنیا بھر سے جنگ و جدل اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی دعا کی گئی۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیروشیما شہر کے امن یادگار پارک میں معقدہ تقریب میں امن کی گھنٹی بجا کر دنیا بھر سے جنگ و جدل اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی دعا کی گئی ۔امن کی اس گھنٹی پر ملکی سرحدوں کے بغیر دنیا کا نقشہ کندہ تھا جس کا مقصد دنیا بھر کے ایک ہونے کی تمنا کا اظہار کرنا تھا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی ایک مقامی تنظیم کی جانب سے ہر سال مذکورہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس ایونٹ میں ایٹم بم حملے کے متاثرین اور سینئر ہائی اسکول کے طلباء سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔

شیئر: