Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلزار 83 برس کے ہوگئے

 
بالی وڈ فلموں کے معروف نغمہ نگار گلزار 83 برس کے ہوگئے ۔گلزار نے 1970ءکی دہائی سے ہندوستانی فلموں کیلئے گیت لکھنے کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی فلم ” میرے اپنے“ تھی۔ اس کے گیت بہت مشہور ہوئے چنانچہ فلم نے اچھا بزنس کیا ۔گلزار کا اصل نام سمپورن سنگھ ہے۔انہوں نے نغمہ نگار ی کےساتھ ساتھ ہدایتکاری میں بھی نام پیدا کیا۔گلزار کے لکھے ہوئے گیت منفرد اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ انہیں” سلم ڈاگ ملینئر“ کیلئے لکھے گئے گیتوں پر آسکر ایوارڈ سے بھی نوازاگیا جبکہ تین برس قبل انہیں بالی وڈ سینما گھر کا سب سے بڑا اعزاز ”داداصاحب پھالکے“بھی دیاگیا۔ گلزار فلموں کے رومانوی گیتوں کے معروف شاعر ہیں۔ وہ اپنے لکھے گئے گیتوں کے باعث بالی وڈ میں ایک” آئیکون“ کا درجہ رکھتے ہیں ۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: