Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسلی فسادکے بعد بعض گروپوں کی آن لائن رسائی محدود

واشنگٹن...... امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں سفید فام نسل پرستوں اور نیو نازی گروپ کے ''یونائٹ دا رائٹ' نامی احتجاجی مظاہرے کے بعد ان گروپوں کے لیے آن لائن سرگرمیوں کو جاری رکھنا دشوار ہو گیا ۔ ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں گزشتہ ہفتے سفید فام قوم پرستوں اور نیو نازی گروپ کے ''یونائٹ دا رائٹ' نامی احتجاجی مظاہرے کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ جس کے بعد انتہا پسند سوچ کے حامل دائیں بازو کے افراد کو ان کی ویب سائیٹس سرگرمیوں سے دور رکھا جا رہا ہے یا ان کے لیے ان ویب سائیٹس تک رسائی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کمپنیوں پر حکومت کی طرف سے یہ دباﺅ تھا کہ وہ ریاست کی معاونت سے کام کرنے والے انتہا پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کریں لیکن اس حوالے سے ان کی طرف سے سنسر کی زیادہ سرگرمی نظر نہیں آتی کہ کون سے افراد ان کی سروسز کو استعمال کرتے ہیں۔

شیئر: