Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غریبوں کیلئے اقتدار چاہتا ہوں،بلاول

  مانسہرہ ... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تحریک انصاف ہو یا ن لیگ، دونوں اقتدار کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ دونوں کی نظر کرسی پر ہے۔ انہیں ملک کی فکرنہیں۔ لوگوں کے اصل مسائل پر یہ بات نہیں کرتے۔ ان کے پاس مسائل کا حل نہیں۔ میں اپنے لئے نہیں، غریبوں کے لئے اقتدارچاہتاہوں۔ہفتے کو مانسہرہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب معصوم نہیں مجرم ہیں۔ انقلاب کا لفظ ان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا، وہ سازشی ہوسکتے ہیں انقلابی نہیں۔بلاول نے کہا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کی بات کرنے والے عمران خان نے کے پی کے میں بیگم نصرت کینسر پروگرام بند کر دیا ۔یہ غریبوں کےلئے تھا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدارجوتبدیلی لا ئے ہیں وہ سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب جب بھی اسٹیج پر آتے ہیںلوگوں سے نیا جھوٹ بولتے ہیں۔ خان صاحب کی اتحادی جماعت پر خیبر بینک میں کرپشن کا الزام ہے۔ اس کی تحقیقات کب ہو گی؟ آپ کے اپنے وزراء اور اراکین اسمبلی الزام لگا رہے ہیں۔ اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ خیبر پختونخوا کے ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن اور ترین کا جہاز چل رہا ہے۔ بلاول نے کہا کہ دہشت گردی کم ہونے کا کریڈٹ لینے والے خان صاحب سرکاری خزانے سے طالبان کے مدرسے کو کروڑوں روپے دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔

 

شیئر: