Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل میں12نئے ایموجیز سمیت باحجاب ایموجی کا اضافہ

ایپل نے 12 سے زائد نئی ایموجیز جاری کر دی ہیں جن میں ایک باحجاب لڑکی کی ایموجی بھی شامل ہے۔ باحجاب ایموجی کی تجویز ایک16 سالہ سعودی لڑکی رئیفہ الحمیدی کی جانب سے دی گئی تھی جن کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی ایموجی موجود نہیں جو اس سمیت کروڑوں مسلم لڑکیوں کی نمائندہ ہو۔ الحمیدی نے اس ایموجی کے لئے شوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی تھی جس کی سر ڈھانپنے والی بہت سی کرسچن اور یہودی خواتین نے بھی حمایت کی تھی ۔ یونی کوڈ کی جانب سے اس ایموجی کو پچھلے سال نومبر میں منظور کیا تھا۔ ایپل کی جانب سے اسے شامل کئے جانے کے بعد اس پر منفی اور مثبت دونوں قسم کے ردِعمل آ رہے ہیں۔
 
 

شیئر: