Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین پر ماہانہ فیس پر نظر ثانی اور مخصوص پیشوں کو سعودائزیشن سےمستثنیٰ کرنے کا مطالبہ

    ریاض------ سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل نے اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل سے 6مطالبات کئے ہیں۔ پہلا مطالبہ یہ کیا گیا ہے کہ تارکین وطن پر مقرر ماہانہ فیس پر نظر ثانی کی جائے۔ دوسرا مطالبہ یہ کیا ہے کہ ایسے پیشے جن پر کام کرنے کیلئے سعودی میسر نہ ہوں اور ان پیشوں کی سعودائزیشن مشکل ہو انہیں سعودائزیشن سے استثنیٰ دیا جائے۔ تیسرے مطالبے کے تحت توجہ دلائی گئی ہے کہ تارکین پر ماہانہ فیس سے نقدی میں قلت پیدا ہوگی اورٹھیکے داروں کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ چوتھے مطالبے کے تحت واضح کیا گیا ہے کہ اس فیس کی وجہ سے کمپنیاں اپنے معاہدے پورے نہیں کر سکیں گی۔ اس سلسلے میں انہیں مشکل پیش آئیگی۔ پانچویں مطالبے کے تحت کہا گیاہے کہ یہ فیصلہ سرکاری منصوبوں کے نفاذ کی رفتار کو معطل کرے گا۔ آخری مطالبہ یہ پیش کیا گیا کہ تارکین پر ماہانہ فیس کے فیصلے کے اجراء سے قبل دیئے جانے والے ٹھیکوں اور ٹینڈرز پانے والوں کو زر تلافی دیا جائے۔ الوطن اخبار نے اس ضمن میں اپنے ذرائع سے یہ اطلاع دی ہے کہ سعودی کابینہ نے سرکاری منصوبے نافذ کرنے والے ٹھیکہ داروں کو تارکین کی ماہانہ فیس سے استثنیٰ دیدیا ہے۔ یہ استثنیٰ ان منصوبوں پر دیا گیا ہے جو 23ربیع الاول 1438ھ سے پہلے دیئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ابھی تک الوطن اخبار کی مذکورہ خبر کی تصدیق سرکاری ذرائع سے نہیں ہو سکی ۔

شیئر: