Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جان ابراہم” فٹبالر“ بنیں گے

 
بالی وڈ اداکار جان ابراہم اب” فٹ بالر“بنیں گے۔ وہ اپنی نئی فلم میں فٹبال کھیل پرمبنی کہانی کے مرکزی کردار کےلئے ایک فٹ بالر کے روپ میں دکھائی دینگے۔ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم” پرمانو“ کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی اپنی اگلی اسپورٹس فلم میں کام کا آغاز کردیںگے۔ فٹبال پر بننے والی نئی فلم خود جان ابراہم جے اے پروڈکشن کے تحت پروڈیوس بھی کرینگے۔یاد رہے کہ جان ابراہم اپنی نئی بالی وڈ فلم ” پرمانو“کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ ایک سائنس فکشن فلم ہے جو رواں برس ریلیز کی جائے گی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: