Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسینہ واجد سازش کیس،10مجرموں کو سزائے موت

    ڈھاکا... بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 10 شدت پسندوں کو سزائے موت سنادی گئی۔3  دیگر ملزمان کو14بر س قید اور ایک کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے ۔   2000 میں شیخ حسینہ واجد کو بم دھماکے کے ذریعے قتل کرنے کی منصوبہ بندی  کا الزام ہے  ۔ پراسیکیوٹر شمس الحق بدول نے بتایا کہ شدت پسندوں نے 2000 میں اس مقام پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جہاں پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد حسینہ واجد خطاب کرنے والی تھیں تاہم ان کامنصوبہ کامیاب نہ ہوسکا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے بم کا سراغ لگالیا تھا جس میں 76 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا اسے بروقت ناکارہ بھی بنادیا گیا تھا ۔ بنگلہ دیشی پولیس کا دعویٰ ہے کہ منصوبے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ حرکت الجہاد الاسلامی کے رہنما مفتی عبدالحنان تھے۔ عبدالحنان کو رواں برس اپریل میں پھانسی دی جاچکی ہے۔ ان پر 2004 میں برطانوی سفیر پر دستی بم حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ملزمان کے وکیل نے کہا ہے کہ انصاف نہیں ملا ۔فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے ۔

شیئر: