Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان اپنا پہلا میچ آج عمان کے خلاف کھیلے گا

عمان نے رواں برس فروری میں ٹی20 سیریز میں امریکہ سے شکست کھائی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی20 ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں آج پاکستان اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس سات بجے شیڈول ہے۔
عمان کے خلاف پاکستان کے میچ کو انڈیا کے ساتھ اتوار کو شیڈول بڑے مقابلے سے قبل وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کا معائنہ کیا اور پریس کانفرنس میں اُسے بیٹرز کے لیے سازگار قرار دیا ہے۔
ہیسن کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی ٹیم میں ملٹی سکلز کھلاڑی موجود ہیں۔‘
دوسری جانب عمان کی ٹیم کے کپتان جدیندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کے لیے ایک موقع ہے۔‘
یاد رہے کہ عمان آخری بار رواں برس فروری میں کھیلی گئی ٹی20 سیریز میں امریکہ کے ہاتھوں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہوچکی ہے تاہم کھلاڑی مضبوط حریف کے خلاف مزاحمت کے لیے پرامید ہیں۔
خیال رہے کہ دبئی میں پاکستان کا ٹی20 کرکٹ میں حالیہ ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے۔
پاکستان نے یہاں پر گزشتہ پانچ ٹی20 میچز میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے جو انڈیا کے خلاف 2022 کے ایشیا کپ میں تھی۔

شیئر: