Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور دھماکے کا ہدف شہباز شریف تھے

  راولپنڈی ...ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا ہے کہ یوم آزادی پردہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایاگیا ۔ اتوار کو میڈیا کو بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ لاہور میں ارفع کریم  ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کا ٹارگٹ وزیر اعلی شہباز شریف تھے۔ اس دن ان کا ارفع کریم ٹاور کا دورہ بھی شیڈول تھا لیکن عین وقت پر دہشتگردوں کا منصوبہ تبدیل ہوا اور انہوں نے پولیس کو ٹارگٹ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پر دہشتگردوں کے مزید حملوں کا بھی منصوبہ تھا جن تک ہماری ایجنسیاں پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے سرحد پار کرنے کی کوشش ضرور ہوتی ہے اور اب بھی ہوتی ہے لیکن کامیاب نہیں ہوتے ۔ 2017 میں اب تک 250 سرحد پار حملے ہوئے۔ کسی میں بھی وہ کامیاب نہیں ہوئے ۔ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب 8 سرحد پار حملے کئے گئے۔

 

شیئر: