Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں بارش، ضیوف الرحمن خوش

 مکہ مکرمہ .... مشاعر مقدسہ اور مکہ مکرمہ میں پیر کو موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ضیوف الرحمن نے مسجد الحرام میں بارش کے منظر سے بھرپور لطف اٹھایا۔ دسیوں عازمین میزاب رحمت سے گرنے والا پانی اپنے جسم پر انڈیل نے کی غرض سے جمع ہوگئے۔ مہمانان حرم کا کہنا تھا کہ یہ باران رحمت ہے ۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح گرد آلود ماحول کو بارش کے ذریعے صاف کیا ہے ویسے ہی وہ ہمارے گناہ بھی دھو دے گا۔ جدہ اور مکہ مکرمہ کو جوڑنے والی شاہراہ الجموم اور مشاعر مقدسہ سے بھی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ بدھ سے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور مشاعرمقدسہ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ 13ذی الحجہ تک اس کا سلسلہ رہے گا۔ جمعرات سے ہفتے تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ مکہ مکرمہ میںانتہائی درجہ حرارت 22تا 45اور کم از کم درجہ حرارت 30تا 33سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ رطوبت کا تناسب 45تا 5فیصد ہوگا۔

شیئر: