Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماورا حسین نے وکالت کا امتحان پاس کر لیا

 
پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے وکالت میں سال دوم کا امتحان پاس کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میری والدہ کا خواب تھا کہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کروں اوروکیل بنو ں۔ ان کایہ خواب اب تکمیل کے قریب ہے ۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پاکستانی اخبار میں شائع ہونے والے اشتہار کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ماورا حسین کا کارڈ دیکھا جاسکتا ہے ۔اداکارہ نے اس کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے اساتذہ سے بھی اظہار تشکر کیا ۔خیال رہے کہ ماروا حسین نے اس سے قبل بھی لندن یونیورسٹی سے وکالت کا ڈپلومہ حاصل کر رکھا ہے۔ انہوں نے 6 ماہ تک میڈیسن کی تعلیم بھی حاصل کی تھی مگر اسے جاری نہیں رکھ سکی تھیں۔ ماورا حسین جہاں کامیاب اداکارہ ہیں، وہیں وہ اپنے تعلیمی کریئرکو بھی آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے فیشن ڈیزائن میں بھی خصوصی تربیت لے رکھی ہے۔ماورا حسین متعدد معروف ٹی وی ڈراموں سمیت 2016 ءمیں بالی وڈ فلم سے ڈبیو کر چکی ہیں۔ماورا پاکستانی ٹیلی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: