Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راتوں رات کوئی بڑا اسٹار نہیں بنتا،نواز الدین

 
 میں چاہتا ہوں جو بھی کردار ادا کروں وہ قابل یقین ہو
  بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ ایک اچھا ادکار بننے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔ ابھی مکمل اداکار بننے کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔میں فلموں سے پہلے تھیٹر کر چکا ہوں اس لئے مجھے انداز ہ ہے کہ کوئی بھی راتوں رات بڑا اسٹارنہیں بنتا۔انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود نواز الدین بھرپور محنت اور اپنے ٹیلنٹ سے بالی وڈمیں اپنی الگ پہچان اور مقام بنا چکے ہیں۔ وہ بالی وڈکے تینوں خانز کے ساتھ اپنی شاندار اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ خود کو اسٹار کہلوانا پسند نہیں کرتے۔ایک انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے اسٹار پکارے جانے پر کہا کہ وہ کسی دوسرے شخص کی جانب سے دئیے گئے لیبل پر یقین نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیںبلکہ میں ایک اسٹار کے بجائے ایک اداکار کے طور پر پہچانے جانے کو ترجیح دوں گا۔43 سالہ اداکار نے کہا کہ اسٹار بننا تو بہت دور کی بات ،میں تو ابھی مکمل اداکار بھی نہیں ہوں، اچھا اداکار بننے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں اور اپنے کام کو بہت انجوائے کر رہا ہوں ۔میں چاہتا ہوں جو بھی کردار ادا کروں وہ قابل یقین ہو۔ وہ دن گئے جب حقیقی زندگی سے دور کردار کسی کو متوجہ کرتے تھے ۔ ایسی فلمیں اب ناکام ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس انڈسٹری میں صرف اور صرف کام کرنے کے لئے ہوں اور کام ہی میرے لئے سب کچھ ہے۔واضح رہے نوازالدین صدیقی فلم ”بابو موشائی بندوق باز“ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو 25 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: