Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امتیازی فیصلے نواز شریف کیخلاف ہی کیوں؟سعد رفیق

لاہور..وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امتیازی فیصلے صرف نوازشریف کے خلاف ہی کیوں آتے ہیں۔ کیس پانامہ سے شروع ہوا تھا۔ اقامہ پرنوازشریف کو نااہل کیا گیا۔نظر ثانی اپیل میں جانے کا حق ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کا کردار روز اول سے جانبدار تھا۔ اعتراضات اور تحفظات کے باوجود عدالتی عمل سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہاکہ کبھی کسی ادارے ٹکراویا تصادم کی بات نہیں کی۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ ہمارے تحفظات پر ضرور غور کیا جائے۔ سعد رفیق نے کہا کہ پانا مہ کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کیا لیکن تسلیم نہیں کیا ۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا تھے لیکن اسے کنٹرول کوئی اور کر رہا تھا۔ اس موقع پررانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین میں موجود شفاف ٹرائل کا حق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نہیں دیا جا رہا۔ سپریم کورٹ نے تو کہا تھا کہ نیب مرچکا ہے لیکن اب وہی مردہ برق رفتاری سے کام کر رہا ہے۔ نیب انکوائری کا نتیجہ پہلے ہی طے ہوچکا ہے۔

 

شیئر: