Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا۔ اہم فیصلے متوقع ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیرخزانہ، اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک، افغان پالیسی پر موثر ردعمل اور جوابی حکمت عملی تشکیل دینے پرغور جاری ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے دورہ چین پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

 

شیئر: