Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ،خورشید شاہ

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر لائحہ طے کیا جائے۔ وزیرخارجہ باہمی مشاورت سے پالیسی بیان جاری کریں۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپوزیشن کے ساتھ مل کر قومی وقار کے تحفظ کے لئے پالیسی تشکیل دیں۔ یہ حکومت یا اپوزیشن کا معاملہ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی خود مختاری کا مسئلہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربرہ عمران خان نے بھی ٹرمپ کے الزام پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر امریکہ کو سخت پیغام دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

شیئر: