Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں مردوں کی تعداد خواتین سے بڑھ گئی

اسلام آباد..پاکستان میں مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے مطابق مردوں کی تعداد  خواتین سے زیادہ ہوگئی۔ ہر 100 خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد 105 ہے۔ پاکستان میں مردوں کی تعداد 10 کروڑ 64 لاکھ 49 ہزار 322 جبکہ خواتین کی آبادی 10 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار 780 ہے ۔ آبادی کا 51 فیصد حصہ مردوں اور 48.76 فیصد خواتین کا ہے۔ ملک کی مجموعی آبادی20 کروڑ 77 لاکھ74 ہزار ریکارڈ کی گئی ۔آخری مردم شماری1998 ءمیں ہوئی تھی۔19 برس میں آبادی میں 57 فیصد اضافہ ہوا ۔پنجاب اور سندھ کے صوبوں میں آبادی میں اضافے کی شرح کم ۔ خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور فاٹا میں اضافہ ہوا ۔شہری آبادی میں36.38 فیصد اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ اسلام آباد کی شہری آبادی میں کمی دیکھی گئی۔سندھ سب سے زیادہ شہری آبادی والا صوبہ ہے جہاں52.02فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی ہے۔

 

شیئر: