Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج :مغوی نومولود بازیاب

الخر ج.... الخرج کمشنری میں مغوی نومولود بازیاب کرلیا گیا۔ نومولود کے اغوا کی واردات نے پورے علاقے میں حیرت اور غم و غصے کی لہر دوڑادی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون کنگ خالد اسپتال میں پیدا ہونیوالے بچے کی ماں سے ملنے کیلئے آئی تھی۔ اس نے یہ کہہ کر اپنا تعارف کرایا تھاکہ وہ اسپتال کی ملازمہ ہے او ربچے کا معائنہ کرنا چاہتی ہے۔ ماں نے نومولود کو اس کے حوالے کردیا۔چند منٹ بعد ماں کو تشویش لاحق ہوئی۔ اس نے فوری طور پر اپنے شوہر سے رابطہ کیا۔ بالاخر اس نے اسپتال پہنچ کر انتظامیہ کو نومولود کے لاپتہ ہوجانے کی رپورٹ کردی۔ ماں باپ انتہائی سکتے کے عالم میں رہے۔سیکیورٹی فورس کے نمائندوں نے اسپتال پہنچ کر واردات کے تانے بانے جوڑ کر نومولود کو بازیاب کر لیا ۔ اسپتال کے سی سی کیمروں کے ریکارڈ سے پتہ چلا کہ اغواء کرنے والی خاتون ماضی میں اسپتال کی نرسوں میں شامل تھی۔اس نے نومولود کو ایک تھیلے میں چھپا دیا تھا۔

شیئر: