سعودی عرب میں واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسنجنگ ایپلی کیشن
جمعرات 27 اگست 2026 20:02
99.4 فیصد مرد اور 90.4 فیصد خواتین اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والے سوشل میڈیا میسنجنگ ایپلی کیشنز میں واٹس ایپ سرفہرست ہے۔ 99.4 فیصد مرد اور 90.4 فیصد خواتین اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں۔
سنیپ چیٹ دوسرے نمبر پر ہے، خواتین میں اس کے استعمال کی شرح 88.2 فیصد جبکہ مردوں میں 80,2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سعودی کمیونیکیشنز اینڈ سپیس ٹیکنالوجی کی ’سعودی انٹرنیٹ 2025‘ رپورٹ میں مملکت میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے اعداد وشمار دیے گئے ہیں۔
ٹک ٹاک کے استعمال کی شرح خواتین میں 77.6 فیصد اور مردوں میں 76.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یو ٹیوب چوتھے نمبر پرہے۔ مردوں میں اس کے استعمال کی شرح 81.1 فیصد اور خواتین میں 68.8 فیصد رہی۔
انسٹا گرام پانچویں نمبر پر رہا۔ خواتین میں استعمال کی شرح 42.4 فیصد جبکہ مردوں میں 39.5 فیصد سامنے آئی ہے۔

یہ اعداد و شمار مملکت میں میسنجنگ اور شارٹ وڈیو ایپلی کیشنز کے استعمال کے رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔ مردوں اور خواتین کے درمیان پلیٹ فارم کی ترجیحات میں بھی واضح فرق موجود ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا مملکت میں 61.3 فیصد انٹرنیٹ صارفین روزانہ سات یا اس سے زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں۔ 34.1 فیصد روزانہ تین سے چھ گھنٹے جبکہ 4.6 فیصد تین گھنٹے سے کم وقت آن لائن گزارتے ہیں۔
مملکت میں روزانہ انٹرنیٹ کے استعمال کے مصروف اوقات رات 9 سے 11 بجے کے درمیان ہیں جبکہ جمعے کو انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
دوران سفر انٹرنیٹ کا استعمال 84 فیصد، گھر میں 77.5 فیصد اور کام کے مقامات پر 41.4 فیصد رہا ہے۔
علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں آڈیو اور وڈیو کالنگ ایپلی کیشنز کے استعمال کی شرح 89.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
