Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھاکا میں امپائر علیم ڈار اور ایشٹون ایگر میں ٹیبل ٹینس میچ

ڈھاکا: آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار اور آسٹریلوی اسپنر ایشٹون ایگر گزشتہ روز شیڈول ڈھاکا ٹیسٹ سے قبل ہوٹل میں ٹیبل ٹینس کھیلتے دکھائی دیے۔علیم ڈار اور ایشٹون ایگر کے ٹیبل ٹینس کی ویڈیو آسٹریلوی اوپنر بیٹسمین عثمان خواجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ میں شیئر کی ہے،۔واضح رہے کہ 2013 ءکی ایشز سیریز میں ایگر اور علیم ڈار کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی جب امپائر نے اسٹورٹ براڈ کو سلپ میں کیچ نہیں دیا تھا، فرصت کے لمحات میں آسٹریلوی کرکٹرز اکثر بیرون ملک ٹورز میں ٹیبل ٹینس کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

شیئر: