Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے مقبولیت میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن.... چین نے عالمی سطح پر مقبولیت میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا، عالمی سطح پر چین کی مقبولیت میں اضافہ اور امریکی مقبولیت کمی دکھائی دیتی ہے ،19ممالک میں چین کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 13ممالک میں اب بھی امریکہ کی مقبولیت کافی زیادہ دکھائی دیتی ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق چین کا گراف گزشتہ دہائی میں تیزی سے اوپر کی جانب دکھائی دیتا ہے جبکہ امریکی گراف گرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آسٹریلیا، میکسیکو، پیرو، سینیگال،اسپین اور ترکی اور کینیڈا میں چین کی مقبولیت امریکہ کی نسبت کہیں زیادہ دکھائی دیتی ہے جبکہ جرمنی ، فرانس، برازیل، سویڈن، برطانیہ میں امریکہ چین کی نسبت مقبول ہے لیکن کینیا کے سروے میں دونوں ممالک مابین مقابلہ برابر ہے۔ 

شیئر: