Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این اے120میں ن لیگ کی شکست یقینی ہے،شاہ محمود

  ملتان ... تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 120 میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی مہم نہیں چلا سکتی ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں ہمارا داخلہ بند کردیا گیا ۔میں، عمران خان، اسد عمر، جہانگیرترین اور شفقت محمود مہم نہیں چلا سکتے ۔تمام رکاوٹوں کے باوجود بھرپور مقابلہ کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 سے ہمیشہ ن لیگ جیتی آرہی ہے۔ اس مرتبہ لوگ ن لیگ سے غیر مطمئن ہیں، ان کی شکست یقینی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ این اے 120 میں سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امر یکہ ہند کے ساتھ ملکر پاکستان کوسفارتی طورپرتنہا کرنا چاہتا ہے مگران کی خواہش خواب ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومت کا موقف سننے کے بعد اپنا موقف دینگے۔ اس قومی ایشو پر سیاست نہیں کی جائیگی

 

شیئر: