Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ پاکستان کیساتھ ملکر کام کرے،اعزاز چوہدری

واشنگٹن... امر یکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری نے کہا ہے کہ امر یکہ سے تعلقات میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں۔پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا کوئی خواہش مند نہیں ۔افغان امن عمل کے لئے پاکستان اور امریکہ کو مل کرکام کرنا چاہیے۔ پاکستانی فیسٹیول میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور قوم 70 سالہ کامیابیوں پر فخر ہے۔ پاکستان اقوام عالم میں مضبوط، قابل فخر اور خود مختارملک کے طور پر کھڑا ہے۔اقتصادی اور سلامتی کے چیلنجز سے موثر طریقے سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اقتصادی اور معاشی طور پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں۔دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا۔ ملک سماجی واقتصادی ترقی کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہپاک، چین اقتصادی راہداری کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

 

شیئر: