Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افسران کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،نیب

  اسلام آباد... ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ریفرنسز دائر کئے جا ئیں گے۔ نیب ہیڈکواٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب اپنی صلاحیت کے مطابق بھرپور کام کر رہا ہے۔ نیب سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل پیرا ہے۔ نیب اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔ کمزورکرنے کیلئے نہیں۔ کسی ایک سیاستدان کیخلاف کام کریں تو وہ ہمارے خلاف بات کرتا ہے۔کبھی ایک طرف سے بنچ آتا تو کبھی دوسری طرف سے۔ امتیاز تاجور نے کہا کہ نیب کے کئی افسروں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔کئی افسران کوفیملی کے ساتھ کر روک کر دھمکایاگیا ۔قتل کی دھمکیوں کے باوجود دن رات کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کوکام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے لیکن اپنا کام جاری ر کھیںگے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میںجمع کرا ئی ہے۔سی پیک کے تحت اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا ۔انہوں نے کہا کہ تنقیدکومثبت اندازمیں لےکراپنی اصلاح بھی کرتے ہیں۔

 

شیئر: