Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پٹرول پھر مہنگا

 
کراچی...وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ کردیا۔ پٹرول کی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق ملک میں پٹرول کو 2 روپے مہنگا کردیا گیا تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خصوصی ہدایت پر ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 75 پیسے، لائٹ ڈیزل میں 12 روپے 18 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے 79 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات کی رات12 بجے سے ہوگا۔

 

شیئر: