Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن نے گلالئی کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد...اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کے خلاف دائر ریفرنس کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی پر وزیراعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسپیکر کو ریفرنس بھیجا تھا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکر نے ریفرنس پر کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے۔ الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف اور عائشہ گلا لئی کو نو ٹس جاری کردیئے۔ فریقین کو 7 ستمبر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

شیئر: