Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی شریف میں خواتین کا دن

مکہ مکرمہ: قدیم مکی روایت ہے کہ یوم عرفہ پرجب تمام حاجی میدان عرفات میں ہوتے ہیں اور مکہ مکرمہ کے مردحضرات ان کی خدمت میں لگے رہتے ہیں ، اس دن مکی خواتین اپنا وقت حرم شریف میں گزارتی ہیں۔ حرم مکی شریف زائرین سے خالی رہتا ہے جس کی وجہ سے بیشتر اہل مکہ اور مرکزی علاقہ کے دکاندار عمرہ کرتے ہیں۔اہل مکہ یوم عرفہ کے روزے کا افطار حرم شریف میں کرتے ہیں ۔ عصر کی نماز کے ساتھ ہی مکی خواتین حرم شریف کا رخ کرتی ہیں۔ یہاں افطار کے بعد مغرب وعشائ کی نمازیں ادا کرکے واپس جاتی ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے فوٹو گرافر نے مکی خواتین کی اس روایت کو فضائی مناظر سے محفوظ کیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: