Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب دہشت گردوں کے سامنے دیوار ہے، شاہ سلمان

منی: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مقدس مقامات کو ہمیشہ نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ، اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے شدت پسندوں نے کبھی محترم مقامات کا خیال نہیں رکھا لیکن سعودی عرب اپنے برادر ممالک سے تعاون دہشت گردوں کے سامنے دیوار بنا ہوا ہے۔ وہ حج مشنوں کے سربراہوں، شاہی مہمانوں، سفراء، اسلامی ممالک کے وفوداور وزراء کے اعزاز میں سالانہ ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہم دہشت گردی اور اس کے پیدا ہونے کے اسباب کے خاتمے کے لئے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہم انتہائی سنجیدہ اور فیصلہ کن موقف رکھتے ہیں۔ شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب عالم اسلام کا دل ہے اور اسے امت کے دکھوں کا احساس ہے۔ اس کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ امت میں اتحاد واتفاق پیدا ہواور ایک ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ترقی کے مدارج طے کریں۔ سعودی عرب نہ صرف مسلم ممالک میں امن وامان اور استحکام کی کوششوں میں مصروف ہے بلکہ اس کی خواہش ہے کہ پوری دنیا امن کا گہوارہ بن جائے۔ اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے حج مشنوں کے سربراہوں اور وفود کے نمائندوں کو فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالی کا شکر واحسان ہے جس نے تمام حجاج کے لئے امسال مناسک کی ادائیگی آسان بنادی۔ انہوں نے تمام حاضرین اور حاجیوں کو مملکت میں خوش آمدید کیا اور کہا کہ سعودی عرب کو اللہ تعالی نے حرمین شریفین اور ضیوف الرحمن کی خدمت کا اعزاز بخشا ہے۔ سعودی عرب حرمین شریفین کی خدمت اور حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: