Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ری سائیکلنگ قانون کی خلاف ورزی عروج پر

http://لندن۔۔۔۔کچرا چننے والے، لاکھوں خاندانوں پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ کچرا الگ الگ تھیلیوں میں نہیں ڈالتے اور یوں وہ ری سائیکلنگ کے قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں خاندانوں سے کہا گیا ہے کہ ایسا کچرا جو ری سائیکلنگ کے لائق ہو اسے الگ تھیلے میں بند کرکے اس ڈبے میں ڈالیں جس پر ری سائیکلنگ تحریر ہوتا ہے لیکن بیشتر لوگ اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔بلدیاتی اداروں نے کچرا چننے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے بارے میں رپورٹ کریں جو اپنا کچرا غلط ڈبوں میں ڈالتے ہیں ، ان ڈبوں کا ڈھکن کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔اب ایسے خاندانوں کو پکڑنے کیلئے ہر ڈبے کے ساتھ خصوصی جاسوسی کیمرے فٹ کئے جائیں گے جبکہ کچرا چننے والوں کو بھی فراہم کئے جائیں گے۔خلاف ورزی کرنیوالوں کو 60پونڈ جرمانہ ہوسکتا ہے۔صرف پچھلے سال بلدیاتی کونسلوں نے ایسے 7ملین واقعات کاسر اغ لگایا۔

شیئر: