Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا

کولمبو:ون ڈے سیریز کے پانچویں اورآخری میچ میں ہند نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے ہرا کر وائٹ واش کامیابی حاصل کرلی۔ سری لنکا کی ٹیم 238رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی ۔ ہند نے 4وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔ سری لنکن کپتان اوپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر 239رنز کا ہدف دیا جس میں کپتان بدقسمتی سے نصف سنچری مکمل نہیں کر سکے۔ 48رنز بنا کر بمرا کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔لہیرو تھرمااور انجیلو میتھیو نے نصف سنچریوں بالترتیب 67اور 55رنز کے ساتھ اننگز کھیلی۔ایک موقع پر سری لنکا کے 185رنز پر صرف 3کھلاڑی آوٹ تھے۔میچ پر ان کی گرفت نظر آرہی تھی۔ ان دونوں مڈل آرڈر کی شراکت ٹوٹنے پر سری لنکا کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ 7کھلاڑی اس میچ میں ڈبل فگر تک رسائی نہ پا سکے۔ بھونیشور کمارنے 42رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔جیسپریت بمرا نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بمرا نے ون ڈے میں مجموعی طور پر بہترین بولنگ کرنے پر مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 239رنز کے ہدف کو آسان لیتے ہوئے روہت شرما اور اجنکیا رائنے نے اپنی وکٹیں جلد گنوا دیں۔ دونوں 29کے مجموعی اسکور پر واپس پویلین جا بیٹھے۔ اس موقع پر ویرات کوہلی نے ایک بار پھر کپتان اننگز کھیلتے ہوئے 110رنز ناٹ آوٹ کی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کدر جادیو نے نصف سنچری 63رنز اور منیش پانڈے نے 36رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دیا۔47ویں اوور کی تیسری گیند پر ویرات کوہلی نے وننگ اسٹروک کھیلتے ہوئے سری لنکا کو ہوم گراونڈ پر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔قبل ازیں اسی دورہ میں 3ٹیسٹ کی سیریز میں بھی ہند نے سری لنکا کو وائٹ واش شکست دے کر اپنی دھاک جما رکھی تھی۔ 6ستمبر کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ایک بار پھر کولمبومیں ہی آمنے سامنے ہوں گی۔ 

شیئر: