Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’چھمک چھلو‘‘کہنے پر سزا ، جج نے لگایاایک روپے جرمانہ

ممبئی ۔۔۔۔’’چھمک چھلو‘‘ہند ی کا لفظ ہے ، آج کل بالی ووڈ کے گانوں میں سننے میں آتا ہے جو کانوں کو بھلا ضرور لگتا ہے مگر اصل زندگی میں اس لفظ کا استعمال کرنے پر آپ قانون کے دائرے میں آسکتے ہیں۔ ایک خاتون جب اپنے شوہر کے ساتھ صبح کی سیر سے لوٹ رہی تھی تو عمارت کی سیڑھیوں پر رکھے ہوئے کوڑے دان سے اسے  ٹھوکر لگ گئی ، شکایت کرنے پرپڑوسی خاتون کے شوہر پر برس پڑااور خاتون کو برا بھلا کہنے کے ساتھ ہی ’’چھمک چھلو ‘‘بھی کہہ ڈالا۔ خاتون جب پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کرانے گئی تو پولیس والوں نے انکار کردیا تب خاتون نے تھانے کی عدالت میںشکایت درج کرادی تھی۔ تقریباً 8سال بعد مجسٹریٹ آر ٹی لنگا لے  نے  دفعہ 509(اشارے کنائے یا چال ڈھال سے خاتون کی توہین) کے تحت خاتون نے حق میں فیصلہ سنایا۔عدالت نے ملزم کو  حکم دیاکہ وہ عدالت برخاست ہونے تک کمرہ عدالت میں قید کی سزا بھگتے اور ساتھ ہی ایک روپے جرمانہ بھی ادا کرے۔

شیئر: