Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعہ کراچی کا ریکارڈ حساس اداروں کو دینے کا فیصلہ

کراچی... جامعہ کراچی نے زیر تعلیم طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکیڈمک کونسل سے فیصلے کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت کا اجلاس ہوا جس میں ڈینز اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں جامعہ کراچی کے طلبہ کے ملوث ہونے پر نئے داخلوں پر طلبہ سے مقامی پولیس اسٹیشن کا کریکٹر سرٹیفکٹ لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر افراد کا ریکارڈ جمع کیا جائیگا۔غیر متعلقہ افراد کو نکالا جائیگا۔ این ای ڈی یونیورسٹی میں بھی سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عبدالکریم سروش صدیقی جامعہ کراچی کا طالب علم ہے۔ عبدالکریم نے اپلائیڈ فزکس میں 2010 میں داخلہ لیاتھا ۔ 4سالہ بی ایس پروگرام 7 سال میں بھی مکمل نہیں کرسکا۔سیکیورٹی حکام نے جامعات کی انتظامیہ سے طلبہ کی مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

شیئر: