Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش مسترد

  اسلام آباد... چیئر مین نیب کے دفتر نے شریف فیملی کے اثاثے منجد کرنے کی سفارش کو مسترد کردی ۔ چیئرمین نیب کے دفتر سے ڈی جی لاہور نیب کو خط بھیجا گیاہے جس میں کہا گیا کہ اثاثے منجمد کرنے کے لئے ٹھوس ثبوت نہیں دئیے گئے ۔جن اثاثوں کی بات کی جا رہی ہے وہ پاکستان میں نہیں لندن میں ہیں ۔برطانیہ کے ساتھ ہمارا اس طرح کاکوئی معاہدہ نہیں۔ محض رپورٹ کی بنیاد پر اتنا بڑا قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔ دریں اثناء پانا مہ کیس میں نیب کے پراسیکیوشن ونگ نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز کو کلئیر قرار دے دیا۔چاروں ریفرنسز نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش ہوں گے۔ منظوری کے بعد ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے جائیں گے۔

شیئر: