Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاقتور سمندری طوفان ارما کیربیئن جزائر کے قریب پہنچ گیا

    واشنگٹن۔۔۔۔بحیرہ کیریبیئن کے شمال مشرق میں واقع جزائر سے طاقتور سمندری طوفان اِرما ٹکرانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اس کا قوی امکان ہے کہ اس کیٹگری چار کے طاقتور سمندری طوفان کی قوت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس طوفان کے راستے پر بحیرہ کیربیئن میں واقع غیر الحاق شدہ امریکی علاقے پیورٹو ریکو اور امریکی ورجن آئی لینڈز آ رہے ہیں۔ ان علاقوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ مختلف جزائر سے ٹکرانے کے بعد25 انچ تک بارش کے برسنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سمندری لہریں سات میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔

شیئر: