Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

نیویارک:ہندوستانی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی چینی ہم وطن جوڑی دار شوائی پینگ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا اور انکی ہسپانوی جوڑی دار سارا سوربز ٹورمو کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ یو ایس اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں ثانیہ مرزا اور انکی جوڑی دار سوائی پینگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سورانا کرسٹیا اور سارا سوربز ٹورمو کو 6-2، 3-6 اور 7-6 (7-2) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

شیئر: