Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی، کیشو ، ڈاکٹر دنیش ، سوتنتر دیو او ر محسن رضا کا بلا مقابلہ منتخب ہونا یقینی

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ ، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما سمیت 2دیگر وزیروں سوتنتردیوسنگھ اورمحسن رضا کے ریاستی قانون ساز کونسل کے ضمنی الیکشن میں آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی ان سب کا بلا مقابلہ منتخب ہونابھی تقریباً یقینی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کونسل کی 5سیٹوں پر ضمنی الیکشن کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔ قانون ساز کونسل کے الیکشن میں ارکان اسمبلی ووٹ ڈالتے ہیں۔ بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی تعداد مطلوبہ ووٹوں سے کہیں زیادہ ہے ۔ اس سے واضح ہے کہ پانچوں امیدواروں کا بلا مقابلہ منتخب ہونا یقینی ہے۔ قانون ساز کونسل کے چیف سیکریٹری اور الیکشن افسر پردیپ دوبے کے مطابق 4سیٹوں پر نامزدگی 8ستمبر تک واپس لی جاسکتی ہے ۔

شیئر: