Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد کیلئے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز روانہ

براہ راست جدہ آنے والے حجاج کی مدینہ منورہ روانگی 9ستمبر کو ہوگی
جدہ (جاوید راہو) اسلام آباد کیلئے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز6ستمبر کو وطن روانہ ہوگئی۔ پی کے 3002 کا جدہ ائیر پورٹ سے روانگی کا وقت دن ساڑھے 10 بجے تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حجاج کرام کو رخصت کیا۔ وفاقی وزیر نے حجاج کرام کو تسبیح کے تحائف بھی دئیے۔ حجاج کرام نے مقدس شہروں میں وزارت کے اچھے انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ منیٰ میں سعودی اداروں کے انتظامات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری حجاج کرام کا استقبال کرینگے ۔ 9 پروازوں سے 1945 حجاج وطن واپس پہنچیں گے۔ مختلف شہروں کیلئے ایئر بلیو کی 5، شاہین ایئر کی 3 جبکہ پی آئی اے کی ایک پرواز روانہ ہو گی۔ 3 پروازیں پشاور، 2 اسلام آباد جبکہ کراچی، ملتان، فیصل آباد اور لاہور میں ایک ایک پرواز اترے گی۔ تمام حجاج کرام کو 5 لیٹر زمزم انکی ایئرلائن فراہم کرے گی۔ ایئر بلیو اور شاہین ایئرکے حجاج کو زمزم پاکستان پہنچ کر جبکہ سعودی ایئر لائن اور پی آئی اے کے حجاج کو جدہ اور مدینہ منورہ کے ایئرپورٹس پر فراہم کیا جائے گا۔ براہ راست جدہ آنے والے حجاج کی مدینہ منورہ روانگی 9 ستمبر کو شروع ہو گی۔ حجاج کرام کی پاکستان واپسی کا فلائٹ آپریشن 6 اکتوبر کو مکمل ہو گا۔ حج ٹرمینل جدہ کے انچارج انعام الحق کا کہنا تھا کہ حجاج کرام اپنے سامان اور زمزم پر شناخت کیلئے اپنا نام و پتہ اور پرواز نمبر لازمی تحریر کریں۔ سامان مقررہ حد کے مطابق لے جائیں۔

شیئر: