Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طیاروں کیلئے ایران نو فلائی زون

قاہرہ ....ایرانی فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ انکے ملک نے سعودی، امریکی طیاروں کو ایرانی فضائی حدود کے قریب نہ پھٹکنے کاحکم دیدیا۔ بریگیڈیئر فراز اسماعیلی نے واضح کیا کہ ایران نے طے کیا ہے کہ کمرشل پروازوں سمیت امریکہ اور سعودی عرب کے کسی بھی طیارے کو ایران کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انکا کہنا ہے کہ ایران نے یہ فیصلہ ایک طرف تو یمن میں نو فلائی زون قائم کرنے اور دوسری جانب امریکہ کے غرور کے جواب میں کیا ہے۔ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ یہ پابندی ایرانی حاجیو ںکی پروازوں پر نہیں ہوگی۔
 

شیئر: