Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'سڑک' کے سیکوئل کی تیاریاں

ماضی کی مشہور فلم' سڑک' کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ”سڑک“90 کی دہائی کی ایک مقبول فلم ہے ۔اب اس کا سیکوئل ' سڑک ٹو' بنایا جا رہا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق پوجا بھٹ نے' سڑک ٹو' بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ مل کر' سڑک ٹو' کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیاہے۔ بتایاگیاہے فلم کے سیکوئل کو اسی منظر سے جوڑا جائےگا جہاں اس کا اختتام ہواتھا۔ ماضی کی فلم' سڑک' 1991 کی ایک مشہور فلم رہی ہے جس نے باکس آفس پر بہترین بزنس کیاتھا ۔ فلم میں سنجے دت اور پوجابھٹ نے کام کیا تھا ۔امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ فلم کے سیکوئل میں بھی سنجے دت کو کاسٹ کیاجائےگا۔
 
 
 
 
 

شیئر: