Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیکی چن اور پیئرس کی ' دی فارنر'کاٹریلر

ہالی وڈ فلموں کے دو مشہور و معروف اداکار جیکی چن اور پیئرس براسنن ایک ساتھ سینما اسکرین پر آنے کو تیار ہیں۔ وہ نئی ہالی وڈ فلم' دی فارنر' میں کام کررہے ہیں ۔حال ہی میں فلم کا ٹریلر جاری کیاگیاہے فلم کے کچھ مناظر پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔نئی ایکشن مووی میں جیکی چن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ پیئرس براسنن مخالف کردار میں دکھائی دیں گے۔ دو مشہور اداکاروں کی نئی فلم ' دی فارنر ' ایسے تاجر کی کہانی ہے جو ایک دہشتگردی کے سانحے میں ماری جانےوالی اپنی بیٹی کے قتل کا انتقام لینے کیلئے جرائم سے منسلک دنیا کے لوگوں سے ملتاہے اور ان سے مقابلہ کرتاہے۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: