نیویارک.... اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ میانمار میں دو ہفتے قبل شروع ہونے والے تشدد کے بعد سے اب تک270000 روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ایک خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 164000 تھی۔خاتون ترجمان کا ان اعداد و شمار کو 'بہت خطرناک' قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میانمار میں صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔پناہ گزینوں کے ادارے برائے مہاجرین کی خاتون ترجمان ویویان ٹین کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف علاقوں میں مزید لوگوں کی شناخت کی ہے جن سے ہم اس سے پہلے واقف نہیں تھے۔