Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری میڈیا کی سادہ لوحی

ابوظبی۔۔۔۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر قرقاش نے کہاہے کہ قطری میڈیا بچکانہ انداز سے پیش آرہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ قطری میڈیا نے جس انداز سے سعودی ولیعہد ، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ امیر قطر کے ٹیلیفونک رابطے کو پیش کیا ہے وہ ابلاغی اصول کے سراسر منافی ہے۔ قرقاش نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک قطر کے ساتھ پیدا ہونیوالے بحران کو ٹھوس بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں لیکن قطری حکمراں اسے سطحی انداز میں لے رہے ہیں ۔ تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ بحران خود ساختہ ہے ۔ انتہاپسندی کی حمایت اور پڑوسی ممالک کے امن و استحکام کے خلا ف سازش سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ قطری میڈیا کی یہ کوشش زمینی حقائق کے سراسر منافی ہے۔

شیئر: