Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثیوں کے زیر استعمال اہم وسائل کو نشانہ بنایا گیا: عرب تحاد

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد  نے اتوارکی صبح ایک فوجی آپریشن کیا ہے جس میں ان وسائل کو نشانہ بنایا گیا جہنیں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اپنی جنگی کوششوں کی معاونت کے لیے استعمال کرتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ’اس ٹارگٹڈ آپریشن کا مقصد حوثی ملیشیا کی جانب سے بار بارحملوں، یمن، سعودی عرب اور بحیرہ احمر کے جنوبی حصے میں جہازرانی کے راستوں کو درپیش خطرات کے لیے استعمال ہونے والے اہم وسائل کو غیرموثر بنانا تھا۔‘
ترکی المالکی نے بیان میں کہا ’ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اپنی عسکری صلاحیتوں خصوصا بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو مضبوط بنانے کے لیے اہم وسائل کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ ساتھ ہی یمن اور سعودی عرب میں عام شہریوں اور سول انفرا سٹرکچر پر منظم  اور دانستہ حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔‘
ترجمان نے کہا ’اتحاد کی جوائنٹ فورسز کی کمانڈ نے سعودی عرب اور یمن میں عام شہریوں کی زندگیوں اور سول انفرا سٹرکچر کو لاحق خطرات کے جواب میں یہ آپریشن شروع کیا ہے۔‘
اتحاد حوثیوں کے مزید حملوں کو روکنے اور ملیشیا کو جنگی کوششوں کی معاونت کے لیے اہم وسائل  کے استعمال  سے باز رکھنے کے لیے ضروری فوجی اقدامات جاری رکھے گا۔
انہوں نے خبر دار کیا کہ ’اگر حوثی ملیشیا نے عام شہریوں اور سول انفرا سٹرکچر پر حملے جاری رکھے تو اسے اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔‘

 

شیئر: