Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ خواجہ آصف کل ایران جائینگے

اسلام آباد... وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پیر کو ایران کا دورہ کرینگے۔ ایرانی صدر حسن روحانی اور اپنے ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کرینگے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغانستان میں امن اور سیاسی عمل کیلئے تجاویز پربھی غور ہو گا۔دفترخارجہ کے ترجمان نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔

 

شیئر: