Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کمپنیاں صارفین کو آف نیٹ مکالموں سے مطلع کریں، کمیونیکیشن بورڈ

ریاض.... انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے موبائل کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو آف نیٹ مکالموں کی تفصیلات سے مطلع کریں۔ اسی طرح صارفین آف اور آن نیٹ ورک مکالموں کے درمیان فرق کر سکیں گے۔ بعض اوقات موبائل کمپنیاں اپنے صارفین کے لئے رعایت کا اعلان کرتی ہیں جس پر موبائل استعمال کرنے والے اپنے اعزہ ، احباب اور متعلقین کو دھڑا دھڑ فون گھما دیتے ہیں۔ ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ رابطہ مفت میں ہو رہا ہے یا رعایتی نرخوں پر ہے بعد میں تفصیلات سامنے آتی ہیں تو بل دیکھ کر دل کڑھتا ہے اور بعض اوقات شکوک و شبہات بھی جنم لیتے ہیں۔ کمیونیکیشن بورڈ نے موبائل کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ آف نیٹ مکالمے کی سہولت زیادہ سے زیادہ 15محرم 1439ھ سے مہیا کرنا شروع کردیں۔ کمیونیکیشن بورڈ نے موبائل کمپنیوں پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔ بورڈ صارفین کے مفادات کے تحفظ اور کمپنیوں کے معاملات میں شفافیت کو فروغ دینے میں لگا ہواہے۔

شیئر: