Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیراتی لاگت کے اشاریہ میں سالانہ بنیاد پر ایک فیصد اضافہ

’رہائشی شعبے کی تعمیراتی لاگت میں 1.0 فیصد اور غیر رہائشی میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے سعودی عرب میں اکتوبر 2025ء کے دوران تعمیراتی لاگت کے قیمتوں کے اشاریے (CCI) کی نئی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اکتوبر 2025ء میں تعمیراتی لاگت کے اشاریے میں سالانہ بنیاد پر 1.0 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ اضافہ بنیادی طور پر رہائشی شعبے کی تعمیراتی لاگت میں 1.0 فیصد اور غیر رہائشی شعبے میں 0.9 فیصد کے اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
ماہانہ بنیاد پر (اکتوبر بمقابلہ ستمبر 2025)، رہائشی شعبے کی تعمیراتی لاگت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
اسی طرح غیر رہائشی شعبے کی لاگت میں بھی کوئی قابلِ ذکر فرق ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ تعمیراتی لاگت کا قیمتوں کا اشاریہ (CCI) تعمیراتی شعبے میں استعمال ہونے والی 51 اقسام کی اشیا اور خدمات کی قیمتوں کی ماہانہ بنیاد پر نگرانی کرتا ہے۔
اس اشاریے کی پیمائش کے لئے سال 2023ء کو سالِ بنیاد مقرر کیا گیا ہے۔

شیئر: