سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے 196 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
مزید پڑھیں
-
تین ملکی سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دیNode ID: 897502
پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کے بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے ہیٹرک کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں ہیٹرک کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔
اسی طرح سے بیٹنگ سائڈ میں بابر اعظم نے 74 اور صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے۔
زمبابوے کی اننگز
زمبابوے نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا، شروعات سے ہی زمبابوے کے بیٹرز پریشر میں نظر آئے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور ریان برل کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔
سکندر رضا 23 اور ریان برل 67 شاندار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے چار، محمد نواز نے دو جبکہ نسیم شاہ، محمد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
A memorable night for Usman Tariq
He is the player of the match for his incredible hat-trick #CricketKiJeet | #PAKvZIM | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/1pewnM9Tce
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025











